Apr 24, 2017 01:40 pm
views : 758
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 363 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،363پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 363پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ50071پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 341کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،123کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔