Apr 24, 2017 02:56 pm
views : 747
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
اسلام آباد ،عمران کا چیئرمین نیب کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سےگفتگو کرتے ہوئے عمران
خان نے کہا کہ دو تین روز میں چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے
گا۔ ملک اداروں سے چلتے ہیں لیکن ادارے تباہ کردیے گئے، سپریم کورٹ واحد
ادارہ ہے جس سے امید ہے، تحریک انصاف سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی
ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں سیمنٹ کا جنگل آرہاہے، پارکس پر قبضے
ہورہے ہیں، چائنا کٹنگ ہورہی ہے، بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں، بنی
گالہ میں حدود کا جھگڑا کھڑا کردیا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ کہتی ہےہماری
حدود نہیں،سی ڈی اے کہتی ہے ہماری نہیں ،بنی گالہ کس حدود میں ہے، چیف جسٹس
ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بنی گالہ کی بات
کی ہے ، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے
زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں، ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن
کر ہی نہیں سکتا، پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو بے
نقاب کردیا ہے۔