Apr 24, 2017 03:30 pm
views : 736
Location : Sindh Secretariat
Karachi- Provincial Minister for Trade and Industries Manzoor Wasan Press Conference
کراچی ، نواز شریف 15 جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے، منظور وسان
صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیش گوئی
کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا
ہے اور اب وہ دباؤ کے تحت استعفیٰ دیں گے۔
کراچی میں واقع سند ھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو
ئےصوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ نواز
شریف اپنے عہدے پر رہیں گے، پاناما کیس کے فیصلے سے ان پر کاری ضرب پڑے گی،
فیصلے کے بعد نواز شریف کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب وہ دباؤ کے تحت
استعفی دیں گے۔ نواز شریف 15 جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے، پھر وہ
وزیراعظم نہیں رہیں گے اور عوام اپنا فیصلہ دکھائیں گے۔
منضور وسان نے مزید کہا کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک
ہیں، ایم کیوایم کے تینوں دھڑے اکھٹے الیکشن لڑیں گے جب کہ پیپلزپارٹی
الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔