Apr 24, 2017 04:35 pm
views : 791
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- PML(N)Leader Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں
عدالت کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے،عمران خان نے توہین عدالت کی ہے۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے کس
قانون کا استعمال کیا؟ یہ لو گ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں، تحریک انصاف کا
دعویٰ تھا کہ ان کے فنڈز کی تفصیلات نیٹ پر موجود ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بلیک میلنگ اور
اداروں پر الزامات لگانا انکا وطیرہ ہے جبکہ مسلم لیگ نواز نے سپریم کورٹ
کے سامنے سر جھکا دیا۔
دانیال وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دم دبا کر گلیوں میں
گھومتے پھرتے ہیں،تحریک انصا ف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے،گالی دو اور
فیصلہ لو پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔