Apr 24, 2017 06:14 pm
views : 782
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, Index rises by 403 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 403پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاناما کیس کے باعث تین ماہ سے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑی
ہوئیں تھی،مگر گذشتہ ہفتے کیس کا فیصلہ آنے سے سرمایا کار پاکستان اسٹاک
ایکسچینج میں مکمل طور پر متحرک ہوچکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے صرف
تین روز میں ہی اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
کیاگیا تھا اور کاورباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ نے 26 جنوری 2017 کی
طرح ایک بار پھر 50 ہزار کی حد کو عبور کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 403پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 50111 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 388کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 222 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 154 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے علاوہ آئندہ ماہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت اختیار کرجائے
گی،جس سے مارکیٹ میں 50 سے 70 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایا کاری کا امکان ہے
جبکہ دیگر کئی اداروں کی تجزیاتی رپورٹ میں اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ مستقبل
میں سٹاک مارکیٹ 60 ہزار کی حد بھی عبور کرسکتی ہے۔