کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کا سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ
گورنر سندھ محمد زبیرنے سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ
کیا اس موقع پر گورنر سندھ نے سی پی ایل سی کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی
کیاجبکہ گورنر سندھ کو سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے اپنے ادارے کی ذمہ
داریوں اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی
اس موقع پر گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ گذشتہ 3 برس میں امن و امان کی
صورتحال کی بہتری میں سی پی ایل سی نے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے،اغوا
برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے جرائم پر قابو پانے میں سی پی ایل سی نے
اہم کردار ادا کیا ہے تاہم سی پی ایل سی کے دائرہ کار میں مزید اضافے کی
ضرورتہے جس کے لئے سی پی ایل سی کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہکال سینٹر کی 24 گھنٹے سروس قابل
تحسین ہے، سی پی ایل سی کے نیبرہڈ کئیر پروگرام neighbourhood care
programme کو شہر کے دوسرے علاقوں تک توسیع دی جائے،سی پی ایل سی کی موثر
تشہیر ضروری ہے تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اْٹھا سکیں،
اس موقع پر سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کا کہنا تھاکہ اغوا برائے تاوان کے
کیسز میں مغویوں کی بازیابی میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ گذشتہ
سال اغوا برائے تاوان کے 34 کیس رپورٹ ہوئے جو سب حل کئے گئے،شہریوں کو
2005 سے اب تک 44422 موبائل فون واپس کئے گئے۔