Apr 24, 2017 06:55 pm
views : 755
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،وزیر قانون پنجاب رانا ثناللہ کی صحافیوں سے گفتگو
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج کیپنجاب اسمبلی
کے اجلاس میں وزیر اعظم کی بے پناہ خدمات کےصلے میں خراج تحسین پیش کیا
جائے گا ،پانامہ فیصلے میں لگائے گئے تمام الزامات کو رد کرکے ردی کی ٹوکری
میں پھینک دیا گیاجبکہ کمیشن بنانے کا مطالبہ وزیر اعظم کا ہی تھا ۔
رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے تیرہ نکات میں سے ایک بھی
براہ راست وزیر اعظم کے متعلق نہیں ،جبکہ سات نکات میاں محمد شریف کے
کاروبار کے متعلق ہیں کہ ناہوں نے کاروبار کیسے شروع کئے جبکہ انتقال کر
جانے والے شخص کے بارے میں قانون سب کے سامنے واضح ہے ۔
چیف جسٹس اور عمران خان کے مابین گفتگو کے حوالے سے وزیر قانون رانا ثناء
اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر نرم و نازک کلام کا اثر نہیں ہوتا یہ
بندر کو سر پر چڑھانے والی بات ہے اور ایسے شخص کو لیڈر کہنا بندر کے ہاتھ
میں ماچس دینے والی بات ہے۔