مردان،عمران خان مجھ سے بھی 4 سال بڑا خود کو نوجوانوں کا لیڈر کہتا ہے،
بلاول نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں لیکن عمران خان نہیں ہوسکتے،آصف زرداری
شریک چیئر مین پاکستا ن پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پختون
جانتے ہیں کہ انہیں شناخت کس نے دی مجھ سے پہلے کسی نے پختونوں کے شناخت
دینے کی ہمت نہیں کی ۔
آصف زرداری کا کہنا تھاسی پیک کو چوری کیا گیا جس کو ہم ان سے واپس لے کرآپ
کو دیں گے، سب جگہ سے سن رہا ہوں کہ آپ کے شناختی کارڈ بلاک کیے جارہے ہیں
جس کے لیے میں حکومت وقت کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں اور مذمت کرتا ہوں،انہوں
نے کہا ہمارا خواب تھا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں، ہم فاٹا کو کے
پی کے میں ملائیں گے اور سب ساتھ مل کر رہیں گے جب کہ پی پی کی حکومت
غریب، ہاریوں، لیبر اور عوام کی حکومت ہوگی اور اس میں صرف اور صرف نوکری
ہوگی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایک کپتان نکلا ہے وہ خود کو پختون سمجھتا ہے اسی
لیے نام میں خان لکھتا ہے لیکن نہ پشتو جانتا ہے اور نہ یہاں کا ایڈریس ہے،
کہتا ہے میں خان ہوں اور پٹھان ہوں، پختون بننے کے لیے پہلے پشتو زبان
چاہیے اور شجرہ چاہیے لیکن کپتان کا شجرہ سوائے ٹائیگر نیازی کے کسی سے
نہیں ملتا، یہ لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے، مجھ سے بھی 4 سال بڑا خود کو
نوجوانوں کا لیڈر کہتا ہے، بلاول نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں لیکن عمران
خان نہیں ہوسکتے۔
سابق صدر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرہ لگایا مک گیا تیرا
شو نواز گو نواز گو نواز۔ انہوں نے کہا کہ مشکل تو یہ ہے کہ میاں صاحب نے
کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی جس کتاب کا ذکر جج نے کیا ہے اگر وہ کتاب یہ پڑھ
لیں تو انہیں سمجھ آجائے گا کہ جج یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ ججمنٹ مستقبل کے
چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی ہے جب کہ کسی جج نے نہیں کہا کہ یہ بے قصور
ہیں، یہ بھی مٹھائی کھارہے اور کپتان بھی، یہ کیسا فیصلہ ہے کہ دونوں
مٹھائیاں کھارہے ہیں۔