Apr 25, 2017 12:27 pm
views : 730
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 155 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،155پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس155پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ49956پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 330کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔