راولپنڈی،خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مردم شماری کا آغازہو گیا ہے
خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مردم شماری کے عمل کا آغاہو گیا ہے
مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ضلع راولپنڈی میں 238 سرکلز اور بلاکس شامل
ہیں، مردم شماری کے لیے سول اور عسکری اہلکاروں کی ایک ہزار 266 ٹیمیں تیار
کی گئی ہیں جبکہ تین ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مردم شماری کے لیے 135 سرکلز میں تقسیم کیا
گیا ہے، فوج اور سول اہلکاروں کی 652 ٹیمیں گھر گھر پہنچیں گی، فوج،
رینجرز اور پولیس کے ڈیڑھ ہزار اہلکار مشترکہ طور پرسیکیورٹی کےفرائض سر
انجام دے رہے ہیں۔
جڑواں شہروں میں خانہ و مردم شماری کا پچیس اپریل سے شروع ہونے والا عمل پچیس مئی تک جاری رہے گا۔