کراچی ، اردو بازارمیں رینجرز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
اردو بازار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر رینجرز کے چھاپے کے دوران علاقہ
دستی بم حملوں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا،مقابلے میں چار شر پسند
ہلاک جبکہ چار رینجرز اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہر قائد میں رینجرز نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی ہے،رینجرز کی چھاپہ
مار ٹیم خفیہ اطلاع پر اردو بازارمیں واقع مریم منزل پہنچی تو عمارت میں
چھپے دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرکھول دیے جبکہ عمارت سے دستی بم بھی
پھینکے گئے، کئی گھنٹوں تک فائرنگ کے تبادلے سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے
گونجتا رہا۔
رینجرز کے مطابق واقعے میں چار شر پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ ایک
دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا،واقعے میں چار اہلکاروں سمیت چھ افراد
زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے رینجرز زندہ باد کے نعرے لگائے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد تالیاں بجا کر داد بھی دی۔
آپریشن میں انٹیلی جنس ونگ کے اہلکاروں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے بھی حصہ لیا۔
ایک شہری محمدجاویدکا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
ایک بزرگ شہری محمد ظہیرکا کہنا تھا کہ