اسلام آباد،ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہوں گی،سردار یوسف
وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قرآن کی
تعلیم کا بل پاس کیا جا چکا ہے جس کے تحت تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی
اداروں میں پہلی تا پانچویں جماعت تک قرآن پاک ناظرہ کے ساتھ پڑھایا جائیگا
جبکہ بارھویں جماعت تک معنی کے ساتھ پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
اسلام آبادکے نجی ہوٹل میں منعقدہ قومی علماء ومشائخ کونسل اجلاس کے موقع
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا
کہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہوں گی،کونسل کے
مقاصد کے حصول کیلئے عملدرآمد لازم ہے،فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے،جس
کیلئے کونسل خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
سردار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف جب حدسے تجاوز کرتا ہے تو قوموں
کی تباہی کا باعث ہوتا ہے،ہمیں ملک کو تمام فرقوں اور مذہب کیلئے امن کا
گہوارہ بنانا ہے،کونسل اجلاس میں مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت
کی۔