Apr 25, 2017 05:00 pm
views : 773
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،جے آئی ٹی پر دباؤڈالنےکے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے،رانا ثناء اللہ
وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کو دباؤ
میں لانے کی کوشش کرتی رہی ہے، اب جے آئی ٹی پر دباؤکے لیے سوشل میڈیا پر
مہم چلائی جا رہی ہے پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ جے آئی ٹی صحیح طریقے سے کام نہ
کر سکے ۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے
ہوئے کہاکہ عمران خان، راولپنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی جے آئی ٹی کو
دباؤ میں لانا چاہتے ہیں جبکہ وڈیو پیغام سے عمران خان کی سازش ثابت ہوتی
ہے، امید ہے سپریم کورٹ ایسی منفی حرکتوں کا نوٹس لے گی اور ان لوگوں کو جے
آئی ٹی کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہونےدیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف آصف زرداری کی مہم قیامت
کی نشانی ہے اور اعتزاز احسن ہمیشہ سے انتہائی منافق اور ذہانت فروش انسان
ہیں،پی ٹی آئی اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، قوم کی
نظر سب کے اوپر ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ اختلافی نوٹ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کرنیکی کوشش
کی جا رہی ہے جبکہ اس طرح کا اقدام کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے، اطالوی
ناول کو آسمانی صحیفہ ثابت کیا جا رہا ہے۔