Apr 25, 2017 05:07 pm
views : 753
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 326 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 326پوائنٹس
کی کمی کے بعد49785 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 381کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 234کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔