Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 25, 2017 06:46 pm views : 774

Location : Sakhakot

Malakand- PPP Co Chairman Asif Ali Zardari Addresses
  • Urdu

مالاکنڈایجنسی، میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بناکر دوں گا اور میں نے پہلے بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے،آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں اور ان کے پیٹ سے لوٹا ہوا پیسہ نکلواؤں گا، میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بناکر دوں گا اور میں نے پہلے بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے سخا کوٹ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے پرچم میں شہیدوں کو دفن کرتے ہیں ہمیشہ ان کی یاد مناتے ہیں اور گڑھی خدا بخش میں عوام کی خدمت کی قسم اٹھائی ہوئی ہے،ہمیں پتا تھا کہ پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے پختونوں کو شناخت دی۔
ان کا مزید کہنا تھا سی پیک کے پی کے اور بلوچستان کیلئے بنوایا تھا اگر اس کا فائدہ یہاں کی عوام کو نہ ملا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عطا آباد روٹ نہ بنواتی تو یہ چین سے کیسے روٹ لاتے، یہ لٹیرے جو لوٹ کر لے گئے ہیں میں ان کے پیٹ سے نکالوں گا کیونکہ یہ سارا مال عوام کو ملے گا، سی پیک کی حکمرانوں کو ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی۔
مالا کنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مالا کنڈ اور سوات میں جب جنگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا اور عوام کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا، آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو دگنا کریں گے جب کہ فاٹا کے لیے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ہم اب فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنائیں گے،ہم نے سی پیک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے بنوایا تھا مگر جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس منصوبے کی سمجھ ہی نہیں، یہ صرف جنگلا بس بنانا جانتے ہیں انہیں عوام کی ضرورتوں کا کچھ پتہ نہیں اور نہ انہیں عوام کی فکر ہے، عطاآباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب جب جیل میں تھے تو رو رو کر ان کی حالت خراب تھی، معافی نامے لکھ کر جدہ کے محل چلے گئے، میں نے گڑھی خدابخش میں عوام کی خدمت کی قسم اٹھائی ہے، بدین میں کہا تھا کہ اب تمام صوبے اسلام آباد سے نیا چارٹر چاہتے ہیں، میں اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتا اور اگر وقت آیا تو اپنے کارکنوں کے ساتھ ہی شہید بھی ہونا ہے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved