Apr 25, 2017 07:41 pm
views : 791
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Foreign Minister of Maldives
اسلام آباد،پاکستان جنوبی ایشیا میں امن وتعاون کا خواہاں ہے،وزیراعظم محمدنوا زشریف
وزیراعظم محمدنوا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن وتعاون کا خواہاں ہے جس کے لئے سلامتی اور استحکام ناگزیر ہے ۔
اسلام آباد میں مالدیپ کے وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمدعاصم سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت
دیتاہے ۔دونوں ملک مشترک مذہب ،باہمی احترام اور دوستی کے رشتے میں بندھے
ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لئے کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم محمدنواز شریف نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بڑھتے ہوئے
پارلیمانی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ گزشتہ سال چئیرمین
سینیٹ کا مالدیپ کا دورہ دونوں ملکوں کے مضبوط پارلیمانی تعلقات کا آئینہ
دار ہے۔
محمدنوا زشریف نے کہاکہ پاکستان سارک چارٹر کے تحت تنظیم کے اصولوں اور
مقاصد کے لئے پرعزم ہے۔ہم سارک کو خطے کی متحرک تنظیم دیکھنا چاہتے ہیں۔
مالدیپ کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدعاصم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے
کے عزم کا اظہار کیا ۔