Apr 26, 2017 12:53 pm
views : 916
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends SAP Graduation Ceremony
کراچی ، عصر حاضر میں ٹیکنیکل تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور عصر
حاضر میں ٹیکنیکل تعلیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، صنعتوں میں بھی ٹیکنالوجی
کے حامل نوجوانوں کی بہت ضرورت ہے اس ضمن میں سی آئی بی اے کے تعاون سے ایس
اے پی ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے ، ادارہ
مطلوبہ معیار تعلیم کی فراہمی اور مہارت فراہمی میں سرگرم عمل ہے ، ماضی
میں پاکستان میں غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے ایس اے پی کی
تربیت اور ڈگری کا حصول بہت مشکل تھا لیکن سی آئی بی اے نے اس کا حصول
انتہائی سہل بنادیا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں ایس اے پی گریجویشن کرنے والوں میں
سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی
اداروں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت و تحقیق میں بہتری لانی چاہئے جیسا کہ
ایس اے پی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کررہا ہے ، جبکہ صنعتی
یونٹس بھی جدید دور کے مطابق ٹیکنالوجی کے حصول میں سرگرداں ہیں تاکہ تیز
رفتاری سے معاشی اہداف کو بڑھاکر کامیابی حاصل کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دور جدید میں ٹیکنالوجی سے اہداف کو نہ صرف جلد ہی
حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ اس میں تیزی بھی لائی جا سکتی ہے ، ٹیکنالوجی کے
بغیر تیز ترین ترقی اور اہداف میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تعلیمی
اداروں میں تربیت کے حامل ہیومن ریسور س کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے
اس موقع پر نے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ ،
معروف صنعت کار عبد الحسیب خان ، سی آئی بی اے کے سربراہ میجر (ر) علی
جعفر زیدی سمیت دیگر شریک تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج ایس اے پی کی تربیت
حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے فعال صنعتیں
پہلے جنھیں ایس اے پی کے تربیت یافتہ دستیاب نہیں تھے آج وہ صنعتیں بھی ایس
اے پی کا پروگرام شروع کررہی ہیں۔
بعد ازاں گورنر سندھ نے ایس اے پی کی تربیت مکمل کرنے والے گورنر ہاؤ س کے
ملازمین کے بچوں اور لیاری یونیورسٹی کے 30 طالب علموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم
کئے۔