کراچی،سند ھ رینجرز کی نیوکراچی میں کامیاب کارروائی ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی میں پا کستان رینجرز (سندھ ) کو مصدقہ اطلاعات ملیں کہ نیوکراچی کے
علاقے میں ایم کیو ایم لند ن کے کچھ شر پسند عناصر نے شہر میں دوبارہ
بدامنی پھیلانے اورٹارگٹ کلنگ کے لئے ایک بند دوکان میں اسلحہ چھپایا ہواہے
۔ پا کستان رینجرز( سندھ) نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے دکان پر چھپاپہ
مارکر اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ۔
تر جمان سند ھ رینجرز کے مطابق دکان پر چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن میں
4عدد ایل ایم جی ، 2عد د ایس ایم جی ،1عد د پستول 30بور ،80عد د راؤندز ایس
ایم جی ،10عد د راؤندز 30بوراور 2عد د میگزین 30بور برآمد کئے گئے ہیں ۔