ڈیرہ اسماعیل خان ، تین روزہ کلچر اینڈ فوڈ فیسٹول اختتام پذیر
ڈیرہ اسماعیل خان میں کلچر ڈیپارٹمنٹ صوبہ خیبر پختون خواہ اور ضلعی حکومت
کی جانب سے تین روزہ کلچر اینڈ فوڈ فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ہے، اس
فیسٹول میں 50سے زیادہ اسٹالز لگائے گئے۔ان اسٹالزمیں ہاتھ سے بنائی گئی
کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑوں کے اسٹال لگائے گئے تھے۔بچوں کی تفریح کے
لئے جھولے اور لوک موسیقی بھی فیسٹول کا حصہ تھی۔
فیسٹول میں کوکنگ ،گھوڑا ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاجس سے
لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کلچر اینڈ فوڈ فیسٹول کاانعقاد
شہر میں امن لوٹ آنے کی عکاسی کرتاہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہئے۔