راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اٹالین چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے آرمی چیف
جنرل ڈینیلو ایرکو جی ایچ کیو پہنچے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور
پھول چڑھائے۔
اطالوی آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی آپریشنز اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔
اس دوران اطالوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں پاک فوج کی
کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ آپریشن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ
ممکن ہوگا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔