Apr 26, 2017 04:39 pm
views : 694
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing, 100 Index rises by 42 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں42پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42پوائنٹس کے
غیر معمولی اضافے کے بعد49827پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر388کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
203کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔