ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈویژنل پبلک ا سکول میں ایک روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈویژنل پبلک سکول میں ایک روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا
گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا ،ای ڈی فنانس عبدالغفور
سندھو، پرنسپل محمد اسلم سمیت طلبا طالبات اور والدین نے شرکت کی۔
سائنسی نمائش میں طلبا و طالبات کی طرف سے تحقیقی ورک سے بنائے گئے 80سے
زائد ماڈلز و دیگر اشیا رکھی گئی تھیں۔ اس موقع پر ننھے بچوں نے خوب صورت
ٹبلوز پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے نمائش
کے دوران طلبہ کی طرف سے بنائے گئے سائنسی ماڈلز کا معائنہ کیا اور طلبا
کی اس کاوش کو بے حد سراہا ۔
ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرنے کے
لیے ہمیں بھی اپنی نسل کو جدید سائنسی تعلیمات سے آراستہ کرنا ہو گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرانے کامیاب سائنسی نمائش کے انعقاد پرادارہ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کیا ہے۔