لاہور ، پنجا ب میں وائی فائی کی فری سہولت دینا ایک بہت بڑی کامیابی ہے،شہباز شر یف
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں کسی
بھی ملک کی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی بنیادی حیثیت
رکھتی ہے۔ا نھو ں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت صوبے بھر میں تمام
اداروں کو آئی ٹی کے مربوط رابطے کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کررہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے ارفع ٹاور لاہور میں پنجاب کے پانچ
شہروں کو وائی فائی کی فری سہولت کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کہاکہ مختلف اداروں میں آئی ٹی کومتعارف کروا کے پنجاب سےتھانہ اور
پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا ہے اور اب حکومت نے پنجاب کے پانچ شہروں لاہور
،راولپنڈی ،ملتان ،بہاولپور اور فیصل آبادکو وائی فائی کی فری سہولت دینا
ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں آسانی ہوگی
۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت
بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس نے جدید ٹیکنالوجی سمیت بھکی پاور پلانٹ کو
ناصرف اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا ہے بلکہ اس کی تعمیر میں چھپن
ارب روپے کی بچت بھی کی ہے ۔
تقریب سے خزانے کی صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشا اور آئی ٹی کے چیئر مین
ڈاکٹر عمر سیف نے بھی خطاب کیا اور وزیراعلیٰ کو آئی ٹی کے شعبے میں ہونے
والی ترقی سے آگاہ کیا ۔