Apr 27, 2017 01:22 pm
views : 804
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 124 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،124پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس124پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ49703پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 356مپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔