Apr 27, 2017 01:37 pm
views : 750
Location : Civil Hospital
Karachi- Corps Commandor Karachi Lt.General Shahid Baigh Mirza visits Civil Hospital
کراچی ،کور کمانڈ ر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا سول ہسپتال کا دورہ
کراچی میں کور کمانڈ ر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سول ہسپتال کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے اردو بازار آپر یشن میں زخمی ہونے والے رینجرز
اہلکاروں کی عیادت کی ۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے ۔
کور کمانڈ ر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے
کو سراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز نے کراچی کے امن کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے
،اس سلسلے میں رینجرز اہلکاروں اور پولیس کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔
کور کمانڈ ر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں عوام کے تعاون کو بھی بے حد سراہا ۔