Apr 27, 2017 01:47 pm
views : 650
Location : Naval Headquarter
Islamabad- Italy Chief of Army Staff visits Naval Headquarter
اسلام آ باد، اٹلی کی بری فوج کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اٹلی کی بری فوج کے سربراہ جنرل ڈانیلو ایریکونے نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد
کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات
کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول
پاک بحریہ کی کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے
آپریشنز میں شرکت پر روشنی ڈالی۔
اٹلی کی بری فوج کے سربراہ نے خطے میں استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کے
قیام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ صمیم کی
تعریف کی۔