Apr 27, 2017 03:08 pm
views : 740
Location : UNMOGIP Office
Islamabad- All Parties Hurriyat Conference Protest
اسلام آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج
تھے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر کے باہرکیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا
کردار ادا کرے۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے
کنوینرغلام محمد صفی کا کہنا تھا کہاقوام متحدہ نے کشمیر کو ایک متنازع خطہ
قرار دیا ہے اس میں ہندوستان کا کوئی حصہ نہیں ہے ،انڈیا کو کشمیریوں پر
ظلم ڈھانے کا کوئی حق نہیں ہے ،اقوام متحدہ کشمیریوں کو انکاحق دلانے اور
بھارتی مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔