Apr 27, 2017 03:23 pm
views : 821
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting with Abraaj Health Team
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ابراج کی ہیلتھ ٹیم کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ابراج کی ہیلتھ ٹیم نے ملاقات کی۔
ابراج گروپ کے وفد کی قیادت ایمپکٹ کمیٹی کے سربراہ سرڈیوڈ نکولسن کر رہے
تھے۔ابراج گروپ نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون
پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاصحت عامہ کی سہولتوں کی
بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ معیاری طبی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے تمام
ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں جدید علاج معالجہ کے لئے جہاں
سے بھی تعاون مل رہا حاصل کیا جا رہا ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزیدکہاابراج گروپ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ ہیلتھ
کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کرنا ہیں۔
وفد ابراج گروپ نے کہا پنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے
لئے مل کر کام کریں گے۔وزیر اعلی شہباز شریف صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے
انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ہمارا گروپ ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ
کاری کا خواہاں ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ،
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز، طبی ماہرین اور اعلی حکام
بھی اس موقع پر موجود تھے۔