Apr 27, 2017 04:46 pm
views : 808
Location : Different Areas
Peshawar- Traffic Police Juice Campaign
پشاور،ٹریفک پولیس کی جانب سے شدید گرمی میں شہریوں کے لئے ٹھنڈے اور میٹھے شربت کا انتظام
خیبر پختونخوا پولیس کا انداز سب سے نرالا،ٹریفک پولیس نے شہریوں سے محبتیں
سمیٹنے کا ایک اور فارمولا ڈھونڈ نکالا،گاڑیوں کی روانی برقرار رکھ کر
مسکراتے ہوئے عوام کوشدید گرمی میں ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات پلاکر دعائیں
سمیٹنے لگے۔
جس کو بھی پیا س لگے انہیں اب مشروبات کی دکان جانے کی ضرورت نہیں ،ضرورت
ہے تو صرف ٹریفک پولیس کی،جی ہاں پشاور میں شروع ہوئی شربت پلاؤ مہم وہ بھی
ٹریفک پولیس کی جانب سے ، پولیس ہیڈکوارٹر سے گاڑیوں میں بھر بھر کے ٹھنڈے
ٹھار مشروبات عوام کی خدمت میں پیش کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈیوٹی پرمامور کے
ساتھ ساتھ شہریوں کے بھی مزے ہونے لگے۔
شربت پلاؤ مہم میں خواتین اور بچوں کو خصوصی طور پر شربت پلایا جاتا ہے،40
ڈگر ی سینٹی گریڈ کی گرمی میں شربت پینے والے پولیس کے اس اقدام کو سلام
کرتے ہیں
سکولوں اور بس سٹینڈ کے اوپر تپتی دھوپ میں دیوٹی کے ساتھ خدمت خلق کے جذبے
سے سر شار ان اہلکاروں کے خلوص کا یہ عالم کہ ٹھنڈے شربت کے بدلے انہیں
صرف مسکراہٹ درکار ہے,اچھائی چاہے چھوٹی ہو یا بڑی اسکا احساس ضرور ہوتا ہے
،ٹریفک پولیس کی شربت پلاؤ مہم عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لئے کافی
ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسر کا
کہنا تھاکہ مہم کا مقصد شدید گرمیں پولیس اہلکاروں کے ساتھ عوام کو بھی
سہولت فراہم کرنا تھا ۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ گرمی میں عوام کوٹھنڈا شربت پلا رہے ہیں پولیس کے اقدام کو سراہتے ہیں۔