Apr 27, 2017 05:10 pm
views : 821
Location : Domestic Place
Peshawar- UNHCR Assistant Commissioner Meeting
پشاور،یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر والکر ترک کی چمکنی میں افغان مہاجر عمائدین سے ملاقات
یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر والکر ترک نے چمکنی میں افغان مہاجر
عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پرافغان مہاجرین نے والکر ترک کواپنے مسائل
سے آگاہ کیا۔
یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر والکر ترک کا کہنا تھا کہ واپسی کا
فیصلہ افغان مہاجرین خود کریں،افغان مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجا
جا سکتا،پاکستان نے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی یقین دہانی کرائی
ہے جبکہ ہم افغان حکومت کے ساتھ مل کر مہاجرین کی فلاح کے لیے کام کر رہے
ہیں۔
والکر ترک کا مزید کہنا تھا باقی دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے
زیادہ افغان مہاجرین ہیں، واپس جانے والے مہاجرین کا پیکج ڈبل کرنا وقتی
فیصلہ تھا,واپسی پیکج میں کمی فنڈز کی کمی کے باعث کی گئی ہے۔
یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پشاورمیں افغان پناہ
گزینوں کیلئے 30 کے قریب گرلزا سکول ہیں جو ناکافی ہے،اس حوالے سے کام
کررہے ہیں، زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو تعلیمی سہولیات دینے کیلئے کوشاں
ہے،افغانستان میں سیکیورٹی کے کئی چیلجز کا سامنا ہے،سب کو معلوم ہونا
چاہیئے کہ واپسی پر کن مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔