پشاور،سوات کے طالب علموں کی جانب سےمیوزیکل نائٹ کا انعقاد
سوات کے طلباء نے پشاور میں سجائی حسین محفل ،کلتور ماخام کے نام سےہونے
والے ثقافتی شو میں پشتو موسیقی پر روایتی رقص نے سماں باندھ دیا۔
سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے پشاور میں ہوا رنگا رنگ کلتور ماخام
شو،کہیں جذباتی تقاریر کے ذریعے سوات کے مسائل اجاگر کئے گئے تو کہیں
موسیقی کے شیدائی مقامی فنکاروں کی مدھر آواز پر جھومتے نظر آئے۔
موسیقی کا تڑکا لگا تو حاضرین خود پر قابو نہ رکھ سکے اور تیز دھنوں اور سریلی آواز کے ساتھ محو رقص ہوتے رہے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ شو کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندوں تک آواز پہنچانا ہے۔
کلتور ماخا م شو میں سوات سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد سمیت پشاور کے مقامی طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان کا
کہنا تھا کہ 2011 میں عوامی نمائندوں نے کچھ وعدے کئے تھے جو ابھی تک پورے
نہیں ہو سکے،جبکہ سوات میں انجینئیرنگ یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا
گیا تھاجو ابھی تک پورا نہیں ہوا،حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ سوات کے
مسائل فوری تور پر حل کئے جائیں۔