Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 27, 2017 07:12 pm views : 796

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain address National School of Public Policy
  • Urdu

اسلام آباد ، امن وامان کی بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، صدر ممنون حسین

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا پاکستان خطے مکمل امن کا خواہشمند ہے، اس سلسلے میں عالمی برادری کے تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا انتظامیہ سے وابستہ عوامی توقعات پوری نہ ہوں تو ریاست کمزور ہوتی ہے، عوامی مسائل پر ضابطہ کار کو ترجیح دینے سے عوام میں بے چینی پیدا ہوتی ہے۔
ممنون حسین نے کہامسائل اور ضابطہ کار میں توازن پیدا کرنے سے قومی ترقی کی رفتار تیز ہوجاتی ہے،ملک کی پالیسیاں درست سمت میں ہیں،امن وامان کی بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔
صدرمملکت نے کہا ملک قومی ترقی کے لیے بڑی چھلانگ لگانے کے قابل ہو گیا، قوم کا ہر طبقہ یکسوئی کے ساتھ ترقی کے عمل میں شریک ہو جائے، نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ فوجی اداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا دہشت گردی کے خلاف اہداف بہت جلد حاصل کر لیے جائیں گے، کے پی کے میں فاٹا کے انضمام کے سلسلے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہے۔فاٹا اصلاحات ک عمل شفافیت اور نیک نیتی کے ساتھ تکمیل کو پہنچے گا، احساس محرومی اس وقت جنم لیتا ہے جب عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہوتی ہے۔
ممنون حسین نے کہااردو کو بتدریج سرکاری زبان بنانے سے انتظامی مسائل پیدا نہیں ہوں گے، قومی زبان کی حیثیت سے اسے جائز مقام دینا ہمارا مطمح نظر ہے، یونیورسٹیاں جدید علوم کی کتابوں کا ترجمہ اردو میں کرائیں ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میں نے ہمیشہ اردو میں تقریر کی۔
صدرمملکت نے کہاافغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مخلصانہ کردار ادا کیا،افغانستان میں امن کے لیے روس کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔روس ہمرا ہمسایہ ہے، اس سے اچھے تعلقات خوش آئند ہیں ۔
صدرمملکت ممنون حسین نے مزید کہاروس کے ساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ، موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بہترین ہے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved