اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کی پی آئی ڈی کے باہر احتجاجی پریس کانفرنس
پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پی آئی ڈی کے باہر احتجاجی پریس کانفرنس کی ۔
اس موقع پرترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی
آئی نے یہیں پریس کانفرنس کی تھی،پچھلے سال پرویز رشید نے پی آئی ڈی میں
پریس کانفرنس کی اجازت دی تھی، پی آئی ڈی کسی کی جاگیر نہیں ہے،جتنا حق ن
لیگ والوں کا ہے اتنا ہمارا بھی ہے، سینیٹر شبلی فراز کا بھی اتنا ہی حق ہے
جتنا (ن) لیگ کے پارلیمنٹرینز کا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ ن لیگ والے وسائل کا ذاتی استعمال کر رہے ہیں،
انفارمیشن کابجٹ دوبھائیوں کی ذاتی تشہیر پر خرچ کیا جارہاہے، پچیس ارب
روپے صرف دو بھائیوں کی تشہیر پرضائع کئے جا چکے ہیں نواز شریف عہدے پر
رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے خلاف افواہیں پھیلائی
جارہی ہے،کل اسلام آباد میں عوام کا سیلاب آئے گا،جدوجہد اور تیزی سے آگے
بڑھائیں گے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا
تھا کہ لیگی رہنما پی آئی ڈی میں روز ہمارے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں
،پریس کانفرنس کی اجازت نہ دینا غیر قانونی عمل ہے اس کے خلاف قانونی
کارروائی کریں گے، اگر حکومت کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی تو اس کے فوری
بعدہم بھی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کریں گے۔