Apr 27, 2017 07:27 pm
views : 821
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Ministry of Foreign Affairs Weekly Briefing
اسلام آباد، بین الاقوامی برادری کواحسان اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان نے نفیس زکریاکا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں
بھارت بطور ریاست ملوث ہے، بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغان
سرزمین استعمال کرتا ہے، احسان اللہ احسان نے بھی بیان میں را
کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے، مدرآف آل بم حملے میں ایجنٹ
بھی مارے گئے جوانکی موجودگی کاثبوت ہے، کلبھوشن یادیو جاسوس ہے اور دہشت
گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ
پرکیا جائے گا۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نفیس زکریا نے
کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الاحرار
نے کرم ایجنسی حملے کی ذمے داری قبول کی، احسان اللہ احسان نے پاک فوج کے
سامنے سرینڈرکیا، سب جانتے ہیں کہ جماعت الاحرارکہاں موجود ہے، احسان اللہ
احسان نے بھی بیان میں را کی موجودگی کاانکشاف کیا،کلبھوشن یادیو
سے متعلق پہلے ہی شواہد موجود ہیں، بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے
افغانستان کی سرزمین استعمال کرتاہے، پاکستان نے یہ معاملہ پہلے بھی اٹھایا
ہے اور بھارت افغان سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائیگا۔
ترجمان فتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ
جاری ہے، بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا
پرپابندی عائدکی، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو حراست میں
لے لیا گیا ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کواحسان اللہ کے بیان کا
نوٹس لینا چاہیے، احسان اللہ کے بیان سے ظاہرہے طالبان کوبھارتی ایجنسی کی
معاونت حاصل ہے، بھارت، افغان خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردانہ
سرگرمیوں میں ملوث ہیں، بھارت اورافغان خفیہ ایجنسی کامعاملہ عالمی فورم
پراٹھانیکافیصلہ کرلیا ہے، خالد خراسانی کے بھارت میں علاج کا انکشاف بھی
کیاگیا۔
نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کااعلیٰ سطح پارلیمانی وفد رواں
ماہ کے آخرمیں افغانستان کادورہ کریگا،سابق آرمی چیف راحیل شریف کے فوجی
اتحاد کی سربراہی بارے میں جواب دیتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ فوجی اتحاد
کسی ملک کی حمایت میں یا کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔