Apr 27, 2017 08:57 pm
views : 730
Location : Bahria Auditorium
Karachi- Pakistan Navy Annual Safety Review for the Year 2016
کراچی ،پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2016ء کا انعقاد
پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2016ء آج یہاں بحریہ آڈیٹوریم
میں منعقد ہوا۔ چیف آٖ ف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ اس موقع پر
مہمان خصوصی تھے۔ سیفٹی ریویو کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس کا مقصد پاک
بحریہ کے افسران اور سیلرز میں حفاظتی طریقہ کار سے متعلق آگاہی پید ا
کرنا اور وہ شعور اجاگر کرناہے جس کی بدولت پاکستان نیوی میں پیشہ ورانہ
امور کی انجام دہی کے لیے ایک محفوظ ماحول مزید فروغ پائے۔
چیف آف نیول اسٹاف نے اس موقع اپنے خطاب کے دوران پاک بحریہ میں حفاظتی
اصولوں پر موثر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ سیفٹی
ریویودرحقیقت خود احتسابی کا ایک ایساعمل ہے جو ہمیں گذشتہ سال کے واقعات
کی روشنی میں سیفٹی کے معیار کو پرکھنے اور اس کے تقاضوں پر عمل پیرا ہونے
کا موقع فراہم کرتا ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ امن ہو یا جنگ ، نیول آپریشنز میں کامیابی سیفٹی
کے قوائد پر عمل در آمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ وسائل کی کے باوجود آلات جنگ
کی فراہمی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت اوراملاک کی حفاظت کو
موثر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے مزید کہا کہسیفٹی کے حصول میں پیشہ ورانہ مہارت
خصوصی اہمیت کی حامل ہے جو موثر تربیت اور لگن سے ہی ممکن ہے۔نیول چیف نے
اس بات پر زور دیا کہ سیفٹی پرعمل پیرا ہونے کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ ہم
اپنے پیشہ ورانہ اُمور کی دائیگی میں ہچکچاہٹ یا تذبذب کا شکار ہوں۔آپ سب
سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ نیوی کا ہر فرد اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز پر عمل
پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ بہادی اور بے خوفی سے اپنے مشن کو ادا کرے۔
تقریب کے آخر میں نیول چیف نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور ایوارڈز تقسیم کیے اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔