Apr 27, 2017 08:59 pm
views : 781
Location : Docks Police Station
Karachi- Indian Fishermen Arrested
کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی۔29 بھارتی ماہی گیر گرفتار
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری
حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ
بھارتی ماہی گیروں کے زیر استعمال 5 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی
ہیں،گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو تفتیش کے بعد ڈاکس تھانے کے حوالے کر
دیاگیا ہے۔
خیال رہے رواں سال جنوری میں بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی
کرتے ہوئے 60 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی
کرنے پر گرفتار کیا تھا اور 10کشتیاں بھی ضبط کرلی تھیں۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پولیس افسر خان نے کہا کہ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی
ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتارکر کے پولیس کے حوالے کیا ہے
جبکہ ان ماہی گیروں پر فارن اور فشری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلاکر عدالت میں
پیش کیا جائے گا ۔
گرفتار بھارتی ماہی گیر جیتو لال کاکہناتھا کہ پاکستان نیوی نے ہمیں گرفتار
کر کے پولیس کے حوالے کیا ہے ،دونوں ممالک کی حکومت سے درخواست کرتے ہیں
کہ گرفتار ماہی گیروں کو رہا کیا جائے۔