Apr 28, 2017 01:01 pm
views : 760
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 10 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 10پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 10پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ49492پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر299کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،139کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب
کہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔