Apr 28, 2017 01:16 pm
views : 791
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Khawja Saad Rafique
لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاوزیراعظم محمدنوازشریف کی
قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہاہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے
ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔پاکستان کے
باشعورعوام شکست خوردہ عناصر کی دروغ گوئی کی سیاست کو رد کرچکے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہابے بنیادالزام تراشیاں کرنیوالے عوام میں اپنی ساکھ
کھو بیٹھے ہیں۔دھرنا گروپ کے سربراہ نے جھوٹ بولنے کے نئے ریکارڈ قائم کیے
ہیں۔دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کیخلاف سازش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاباشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام
بنایا۔لاک ڈاؤن کرنے کا تماشا لگانے والو ں کی سیاست خود 146146لاک
ڈاؤن145145 ہو چکی ہے۔ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت
اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی
بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہامخالف بھی ہمارے منصوبو ں کی
شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔