Apr 28, 2017 02:03 pm
views : 747
Location : Punjab Assembly
Lahore- Opposition Leader Punjab Assembly Mehmood-ur-Rasheed Media Talk
لاہور ا،پی ٹی آئی کا جلسہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا محمود الرشید
قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمور الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان
تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آبادکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود ملک بھرسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کے لئے جلسے میں آرہے ہیں۔
محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کی شدید
مذمت کرتے ہیں جمہوری دور میں اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہوں گے،
چونکہ پنجاب حکومت جانتی ہے کہ کسان ان کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں
،حکومت نے گندم خریدنے کا وعدہ تو کرلیا لیکن کسانوں کو بار دانہ نہیں مل
رہا جبکہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام حکومتی رویے کے خلاف کسی بھی وقت
سڑکوں پر آسکتے ہیں ۔
میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام کو جلسے جلوسوں سے روکنے
کے لئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے تو اسے فوری طور پر ختم کیا جائے کسی بھی
جمہوری دور میں عوام کو اظہار رائے سے روکنا بدترین جرم ہوتا ہے۔