لاہور،شہباز شریف پربے بنیادالزام لگایا گیا،قانونی کارروائی کریں گے،ترجمان پنجاب حکومت
ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے
شہباز شریف پر بے بنیاد الزام لگایا گیاہے، ان کے خلاف ہرجانے کا کیس کریں
گے اورہتک عزت کا دعویٰ کریں گے،عمران خان کی مثال انوکھا لاڈلا کھیلن کو
مانگے چاند جیسی ہے، بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر انہیں جھوٹا ثابت
کریں گے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا
نام بتائیں،اگر وہ نہیں بتاتے تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے،عدالتی فیصلے
میں اختلافی نوٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، عمران خان کو چاہیے کہ تعمیری
سیاست کریں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے مالاکنڈ جلسے میں تعصب
پھیلانے کی کوشش کی لگتا ہے وہ سی پیک کے توانائی منصوبوں سے واقف نہیں ہیں
۔
پیپلزپارٹی کے لوڈشیڈنگ کے احتجاج کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا
کہ حکومت توانائی کے شعبوں میں تیزی سے بہتری لا رہی ہے ،احتجاج کھسیانی
بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔