Apr 28, 2017 04:21 pm
views : 1003
Location : Khyber College of Dentistry
Peshawar- Khyber College of Dentistry Convocation
پشاور،خیبر کالج آف ڈنٹسٹری کے 15 ویں کانووکیشن کی تقریب
خیبرکالج آف ڈنٹسٹری پشاور کے 15 ویں کانوکیشن میں ڈی آئی خان سے تعلق
رکھنے والی طالبہ امارہ بی بی نےکمال کردکھایا، کل 24 گولڈ میڈلز میں سے 9
گولڈمیڈلز جیت کرامارہ بی بی نے اپنے کالج میں ریکارڈ قائم کردیاہے۔
پشاو ر میں خیبرکالج آ ف ڈنٹسٹری کے 15 ویں کانوکیشن کی تقریب کا انعقاد
کیاگیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا نے شرکت کرکے سیشن دوہزار گیارہ تا پندرہ
کے 75 طالبعلموں میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔
ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والی طالبہ امارابی بی نے کل 24 میں سے 9 گولڈ
میڈلز اپنے نام کرکے کالج میں ریکارڈ قائم کردیا،جس پر گورنر خیبرپختونخوا
بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور شاندار کارکردگی دکھانے پر امارا بی بی
کیلئے 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےطالبہ امارہ کا کہنا تھا کہ انکے والد کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنے۔
طالبہ امارہ بی بی نے گولڈ میڈلز اپنے امی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ والد کی وفات کے بعد ان کی امی نے انہیں سب سے زیادہ سپورٹ کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑانے سونے کے تمغےجیتنے والے دیگر طالبعلموں کیلئے بھی پانچ پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔