Apr 28, 2017 05:16 pm
views : 761
Location : Sindh Assembly
Karachi- Opposition Leader Khawaja Izhar ul Hassan Media Talk
کراچی، وزیر داخلہ نادرا سینٹر ز پر بے قاعدگیوں اور بد عنوانیوں کا نوٹس لیں،خواجہ اظہارالحسن
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہےکہ ایم کیو
ایم پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں
درخواست کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چوالیس کی روح کے مطابق صوبائی
حکومت سے اختیارات اوروسائل میئر اور بلدیاتی نمائندوں تک منتقل کئے
جائیں،چونکہ پٹیشن کاتعلق عام لوگوں کے مسائل سے ہے اس لئے یہ پٹیشن پانامہ
کیس سے ذیادہ اہم ہے،امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جلد از جلد
فیصلہ دیا جائے گا۔
خواجہ اظہارالحسن کا سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ23اپریل کی ریلی حکومت سندھ کے
خلاف ریفرنڈم تھی جسے عوام کی بھر پور حمایت حاصل رہی۔
اپوزیشن لیڈرکا مزید کہنا تھا کہ تمام نادرا سینٹرز میں کمیشن اور ایجنٹ
مافیا موجود ہے جو عوام سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں،وزیر داخلہ
چوہدری نثار سے گزارش کرتے ہیں کہ اورنگی ٹاؤن کے شہری اورکراچی میں بسنے
والے پختونوں کے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرانے کے لئے اقدامات کریں۔