Apr 28, 2017 05:50 pm
views : 699
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، عمران خان کو 10 ارب تو کیا 10 روپے بھی نہیں دئیے جاسکتے،رانا ثناءاللہ
صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 10 ارب تو کیا
10 روپے بھی نہیں دئیے جاسکتے، عمران خان صرف اداروں کو دبائو میں لانے
کیلئے الزام لگا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے
عمران خان پر خوب تنقید کی، کہتے ہیں کہ عمران خان الزام خان بن گئے ہیں،
دوسروں کی عزت خطرے میں ڈال کر حکومت میں آنا چاہتے ہیں، شہباز شریف 10 ارب
تو کیا کسی کو ایک دھیلا دینے پر بھی راضی نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے ججز کے اختلافی نوٹ کو سیاسی طور پر اچھالا ہے۔
راناثناء اللہ نے بھارتی بزنس مین سجن جندال سے وزیراعظم نواز شریف کی
ملاقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سجن جندال وزیراعظم کا دوست ہے، ہر شخص کے
ذاتی تعلقات ہوتے ہیں۔ جندل کا دورہ مکمل طور پر نجی دورہ تھا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ جانتا ہے جج صاحب نے پاناما فیصلے میں اطالوی
ناول کوحصہ کیوں بنایا، نہ جانے کیوں جج صاحب نے قران و حدیث کواستعمال
کیا نہ خطے کے کسی اور ناول کو۔
لاہور میں اورنج لائن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن وقت کی
ضرورت ہے، لوگ اپنے مقاصد کےلیے اس منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں، 5 سال بعد
اس منصوبے کی قیمت 5 سو ارب روپے ہوگی، دنیا کا کوئی میٹروسٹی بتائیں جہاں
ٹرینیں نہیں اورلاہورمیں بھی اورنج گرین لائن سمیت دیگرٹرینوں کی سہولت
ہونی چاہیے۔