Apr 28, 2017 07:06 pm
views : 624
Location : Shahryar Khan Residence
Lahore- Chairman PCB Shahryar Khan Press Conference
لاہور، آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی کوششوں سے بگ تھری کا خاتمہ ہوا ہے ،شہریار خان
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی
کوششوں سے بگ تھری کا خاتمہ ہوا ہے اور نئے آئین ،مالیاتی نظام اور
انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
لاہور میں اپنی رہائشگاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ بگ تھری فارمولے کو تبدیل کرنے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہمارے ساتھ
ہیں، آئی سی سی کے نئے آئین کی بھارت اور سری لنکا نے مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان آئے گی جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔
شہریار خان نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کو واضح کر دیا ہے کہ پاکستان نے دو
مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے اور مسلسل تیسری مرتبہ ایسا کرنا ممکن نہ
ہوگا۔
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت اور سری لنکا نے نئے
قوانین کی مخالفت کی جب کہ دیگر 8 ممالک نے نئے مالیاتی ماڈل کے حق میں ووٹ
دیئے، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے بھی بگ تھری کے خاتمے کے لئے پاکستان کے
موقف کی تائید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے اور بھارت سے نہ
کھیلنے پر ہمارا مالی نقصان ہوا، بگ تھری فارمولے کے تحت 8 برسوں میں
دونوں ممالک کے درمیان 6 سیریز ہونی تھیں لیکن بھارت کے انکار کی وجہ سے 3
سیریز کا وقت بھی گزر چکا ہے۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مزید کہا بھارت کے ساتھ کھیلنا بھارت کے
لئے اہم نہیں لیکن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، بگ تھری کے خاتمے کے بعد بی
سی سی آئی کے ساتھ سیریز کے تمام معاہدے بھی ختم ہو گئے ہیں جب کہ بھارت پر
واضح کر دیا ہے کہ آئی سی سی میں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔