Apr 28, 2017 07:38 pm
views : 755
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets British High Commissioner Thomas Drew
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے
ملاقات کی ۔ برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے گورنر سندھ محمد زبیر سے
ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔ملاقات میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بیلنڈا
لوئس بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ اقتصادی تعاون ،صوبہ میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا صوبہ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں
میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے۔کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر
بن چکا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہابڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث
کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی
آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت
میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔
برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا برطانیہ صوبہ میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچہ کی فراہمی میں تعاون جاری رکھے گا۔