Apr 29, 2017 01:12 pm
views : 693
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Interior Minister
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات
کی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات
گورنر ہا ؤس میں کی ۔
ملاقات کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال ،کراچی آپریشن اور باہمی
دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آپریشن منطقی انجام تک جاری
رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کراچی میں امن کے قیام اور اس کے استحکام کے لئے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے۔
کراچی میں امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔