Apr 29, 2017 02:26 pm
views : 702
Location : I.I Chundigar Road
Karachi- Fire in Building
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں لگی آگ تاحال بے قابو
آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
ہفتے کی علی الصبح ساڑھے 5 بجے کراچی کی مصروف ترین کاروباری شاہراہ آئی
آئی چندریگر روڈ پر واقع کثیرالمنزلہ عمارت کی 16ویں منزل پر واقع ایک دفتر
میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ عملے کے پاس مطلوبہ اونچائی تک رسائی کے
لیے اسنارکل ہی نہیں تھی جس کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی
17ویں، 18ویں اور 19ویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ حکام نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجےکی آگ قرار دے
دیا ہے، فائربریگیڈ کے پاس موجود اسنارکل کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے آگ
پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے تمام فائراسٹیشنز
سے فائرٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کے پی ٹی اور نیوی کے فائر
ٹینڈرز بھی الرٹ ہیں۔