پشاور، گورنر خیبر پختونخواہ انجینئنر اقبال ظفر جھگڑا کا تحصیل جمرود میں دوسرے گورنر فاٹا یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
گورنر خیبر پختونخواہ انجینئنر اقبال ظفر جھگڑا نے تحصیل جمرود میں دوسرے
گورنر فاٹا یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریشن
ضرب عضب کے نتیجہ میں تمام ملک میں امن اچکا ہیں۔
فیسٹیول میں تیس مختلف کھیلوں میں فاٹا بھر سے 1894 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ فا ٹا میں تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ
دے رہے ہیں، اس ضمن میں خیبر ایجنسی کی تحصیل تیراہ ، شمالی اور جنوبی
وزیرستان میں اسپورٹس سٹیڈیم قائم کئے جائنگے۔
گورنر خیبر پختونخواہ انجینئنر اقبال ظفر جھگڑا نے جمرود سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی منظوری بھی دی ۔