Apr 29, 2017 04:02 pm
views : 761
Location : Rangers Headquarter, Super Highway
Karachi- Sindh Rangers Passing Out Parade
کراچی ، شہرقائد میں امن ہو گا تو پورے ملک میں امن ہو گا ،چوہدری نثار علی خان
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا
شہر ہے اور اس شہر میں امن ہو گا تو پورے ملک میں امن ہو گا اور دشمنوں کے
عزائم خاک میں مل جائیں گے۔
کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی شہر ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال تھا، وہ
کہتا تھا کہ آگ لگا دو تو پورے شہر میں آگ لگا دی جاتی تھی اور عوام کی
املاک جلا دی جاتی تھیں، وہ کہتا تھا کہ شہر بند کرادو تو پورا شہر بند ہو
جاتا تھا لیکن آج حالات بہت بدل چکے ہیں، کراچی میں امن کے لئے انٹیلی جنس
اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ہماری تمام انٹیلی جنس ایجنسیز نے
تاریخی کردار ادا کیا جب کہ شہر کو دہشت گردی اور جرائم سے بچانے کے لئے جو
انٹیلی جنس شیئرنگ کی ہے وہ بھی تاریخی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سالوں میں رینجرز اور دیگر انٹیلی جنس اداروں
نے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر فرائض انجام دیئے، رینجرز نے ساڑھے 9 ہزار
انٹیلی جنس آپریشن کئے جس میں منوں کے حساب سے اسلحہ و بارود پکڑا گیا۔
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، اس شہر میں امن ہو گا تو پورے پاکستان
میں امن ہوگا اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔