Apr 29, 2017 04:59 pm
views : 733
Location : University of Sargodha
Sargodha- CM Punjab Shahbaz Sharif addresses
سرگودھا ،رشوت کا الزام ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، شہبازشریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل پھر نیازی صاحب نے 10ارب کا
الزام دہرایا۔ طالب علموں کو گواہ بنا کرکہتا ہوں کہ اگر ایک پائی بھی رشوت
دینے کاالزام ثابت ہوا تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوںگا، عمران خان کو
جھوٹوں کا آئی جی قرار دیدیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں پنجاب اندومنٹ فنڈ کیلئے 5 ارب روپے رکھنے
کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے جنوبی ایشیاء میں اس طرح کا فنڈ نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں میٹرو بس چلانے کا بھی اعلان کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب سے اقتدار سنبھالا اس وقت سے اللہ کے حکم کے
مطابق حلال رزق ہی کما رہا ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کررکھا
ہے لیکن سیاسی مخالفین طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ملک کی ترقی
میں رکاوٹ بن رہے ہیں مخالفین نے ہمیں سڑکیں بنانے اور میٹرو بس چلانے کا
طعنہ دیا اور جب اس بھی دل نہ بھرا تو اب عمران خان نے مجھ پر 10 ارب روپے
کی پیشکش کا الزام لگادیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے الزام کے خلاف پاکستان کی ہر عدالت
میں جاؤں گا اور اگر میرے عدالت جانے کی وجہ سے میرے خاندان کے کسی فرد کا
بھی نام آتا ہے تو مجھے پرواہ نہیں لیکن میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا
اور اگر مجھ پر ایک روپے کا بھی الزام ثابت ہوگیا تو سب کے سامنے کہہ رہا
ہوں کہ سیاست چھوڑ دوں گا۔